پشاور (نمائندہ خصوصی) خیبر پختونخوا پولیس میں بھرتیوں کے حوالے سے ٹیسٹ اور انٹرویو مکمل کرنے کے باوجود تعیناتی نہ ہونے پر امیدواروں نے خیبر روڈ پر احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک ہزار سے زائد امیدواروں نے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کیا اور انٹرویوز بھی دیے، لیکن اس کے باوجود انہیں تاحال بھرتی نہیں کیا جا رہا۔
مظاہرین نے خیبر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
احتجاجی امیدواروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھرتی کے عمل کو فوری طور پر مکمل کر کے اہل امیدواروں کو تعینات کیا جائے، ورنہ احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔