کابل ( دی خیبر ٹائمز فارن ڈیسک)فوجی تربیت کے سلسلے میں افغان طالبان کے زیر انتظام حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے معسکر(فوجی مرکز) سے درجنوں مجاہدین نے ماہر فوجی اساتذہ کی نگرانی میں فوجی تربیت مکمل کرلی۔افغان طالبان کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق تربیت مکمل کرنے والے مجاہدین کو فوجی ٹریننگ، شرعی کورس اور امارت اسلامیہ کی اخلاقی پروگرام سیکھانے کے بعد انہیں فوجی یونٹوں میں تعینات کیا گیا اور ساتھ ہی انہیں لازمی ہدایات بھی سنائے گئے۔رپورٹ کے مطابق مجاہدین نے مذکورہ معسکر میں مختلف النوع ہلکے وبھاری ہتھیار، اسی طرح دشمن سے مقابلے اور دشمن کے مراکز پر چھاپے مارنے کی خصوصی مہارتیں سیکھ لیں۔افغان طالبان کے مطابق مجاہدین کی فوجی تربیت کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments