لنڈی کوتل ( دی خیبر ٹائمز ڈیسک ) ضلع خیبر لنڈیکوتل بازار میں نوجوانان قبائل نے افغانستان میں گزشتہ ایک مہینے سے پھنسے ہوئے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو طورخم بارڈر کے راستے لانے کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانان قبائل سابق صدر اسرار شینواری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم رہنما شاہ رحمان شینواری نے کہا کہ کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر گزشتہ ایک مہینے سے طورخم بارڈر بند ہونے کے باعث افغانستان میں سینکڑوں پاکستانی مسافر اور ٹرانسپورٹرز اور دیگر کام کرنے والے مزدور پھنس گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے پاکستانیو میں اکثر کا تعلق قبائلی اضلاع ضلع خیبر لنڈیکوتل سے ہیں جس ی وجہ سے ان کے خاندانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے مظاہرین نے پاکستان حکومت کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستان کے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو فوری طور پر طورخم بارڈر کے راستے لانے کے اجازت دی جائے مظاہرین نے کہا کہ اگر افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستان کے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو طورخم بارڈر کے راستے اجازت نہ دی گئی تو تمام اقوام کے عوام نہ ختم ہونے والا احتجاجی مظاہرہ کریگی
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments