پشاور( خیبر ٹائمز نیوز ڈیسک ) قصوری خاندان اور محمود علی قصوری ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کرونا وائرس (Covid-19) بحران میں 6کروڑروپے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اس مد میں 40ملین روپے کے فنڈ میں سے 20ملین روپے ٹرسٹ اور 20ملین روپے قصوری خاندان کی جانب سے دیئے گئے جس سے کرونا سے متاثرہ مستحق افراد کی امداد کی جائیگی اورمزید 20ملین روپے وزیر اعظم کرونا ریلیف فنڈ میں جمع کروائے جائیں گے- امدادی سرگرمی کراچی، لاہور، اسلام آباد اور قصورمیں 13اپریل2020سے شروع کی جائے گی۔ محمود علی قصوری ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین میاں خورشید محمود قصوری اور شریک چیئرمین جناب ناصر قصوری نے کہا کہ 1994سے، ٹرسٹ،بغیر کسی تشہیر کے پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود اور تعلیم کے مختلف منصوبوں کے لئے کام کررہا ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments