کرونا وائرس ، پشاور میں اضافہ خطرناک حد تک بڑھ گیا

پشاور( دی خیبر ٹائمز ڈیسک )پشاور میں کرونا وائرس میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے پشاور شہر ، سٹی ، کینٹ ، ٹائون اور رورل ایریا کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے پشاور کے 21مقامات کو چودہ دن کے لئے قرنطینہ قرار دیکر سیل کردیاگیا ہے خیبر پختونخوا میں شرح اموات کی شرح 4.5فیصد ریکارڈ کی گئی ہے صوبائی دارلحکومت پشاور میں کرونا وائرس اور شہریوں کی بے حسی کے حوالے سے حساس ترین قراردیاگیا ہے سرکاری رپورٹ کے مطابق پشاور میں شاہین کالونی نودیہہ پایان (نوے کلے) عمر گل روڈ، ریسکو آفس حیات آباد، جج بنگلہ کے قریب گلی، ڈینز ہائٹس بلاک ای، یو سی گنج کی گلی، محلہ بارو خیل ارمڑ پایان، بنیادی مرکز صحت تیرائی پایان، خوشحال خان روڈ یونیورسٹی ٹائون میں ایک گھر، خان مست کالونی یکہ توت، محلہ پراچگان چمکی، سٹریٹ 8 اور9 شنواری ٹائون، محلہ موسیٰ خیل سفید ڈھیری، سٹریٹ 6 اسد انور کالونی گلبہار 1،محلہ مچیان بازار چمکنی، سٹریٹ 3، سیکٹر ڈی 1 حیات آبادفیز 1، دارمنگی گارڈن سٹریٹ 1 ڈاکٹرز کالونی ورسک روڈ، سعید آباد نمبر 2، سٹریٹ 3 نزد تبلیغی مرکز، فلیٹ نمبر 5 امین پلازہ حسین چوک سیٹھی ٹائون، گڑھی سکندر خان کینال روڈ، ہائوس 46 عالمگیر سٹریٹ نوتھیہ، رئیس خیل متنی، ہائوس نمبر 4044 خادم آباد گلبہار نمبر 3، ایم ای ایس کالونی نزد ڈینز ٹریڈ سنٹر، تبلیغی مرکز شامی روڈ، ہائوس 507 گلی 4 سیکٹر ای 4 فیز 7 حیات آباد، محمد زئی مارکیٹ فیز 4 حیات آباد، محلہ خان آباد نزد واپڈا ہائوس یونین کونسل حسن گڑھی، اخون آباد کی ڈاکٹر عزیز کلینک پشت والی ایک گلی، فارسٹ کالونی کا ہائوس نمبر 3، محلہ نمبر 16 حبیب سٹریٹ احمد جان کالونی، اشرفیہ کالونی گلی نمبر 3، بسم اللہ مارکیٹ، ہائپر مال رنگ روڈ اور ودود سنز پی ڈی اے برانچ اب تک قرنطینہ قرار دیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں