پراوینشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا کا کہنا ہے، کہ کرونا کا مقابلہ کرنے کیلئے 12ہسپتالوں کو سامان بھیج دیاگیا، ایل آر ایچ ، کے ٹی ایچ ، پولیس سروسز ہسپتال، مردان میڈیکل کمپلیس، ڈی ایچ کیو بونیر، چارسدہ، مردان، ٹانک، ملاکنڈاور دیرسمیت دیگر ہسپتالوں کوحفاظتی سامان مہیاکر دیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ این ڈی ایم اے کے تعاون سےموصول شدہ سامان سے 1462 این 95 ماسک متعلقہ ہسپتالوں کوبھیج دیے گئے، جسمین لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کو 590 ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کیلئے222، مردان میڈیکل کمپلیکس کےلیے 154، ایس جی ٹی ایچ سوات کے لئے 120 اور دیر لوئر کے لئے 162 این 95 ماسک بھیج دئے گئےہیں، 23363 سرجیکل فیس ماسک اور 20713 دستانے بھی مہیاکی گئی ہے، دیگرحفاظتی سامان میں 2765 حفاظتی سوٹ ،633 گاؤن ،425 چشمیں ،1315 شوزکورشامل ہیں۔ صوبے کےمز یدہسپتالوں کوبھی حفاظتی سامان کی روانگی این ڈی ایم اے کے واضع کر دہ طر یقہ کا ر کے مطابق کی جارہی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 500 پرسنل حفاظتی کٹس پولیس سروسز اسپتال اور 300 پرسنل حفاظتی کٹس خیبرٹیچنگ ہسپتال کو بھیج دئے گئےہیں ۔مجمو عی طورپر255000 مختلف قسم کے فیس ماسک،780 لیٹرسینیٹائزر ،8400 پر سنل حفاظتی کٹس ،54،000 دستانے ضلعی انتظامیہ کو قرنطینہ مراکز اورمتعلقہ محکموں کے لئےبھیجی گئیں ہیں۔ 1650 حفظان صحت ساز کٹس ، 19500 سرجیکل ٹوپیاں ، بستر کی چادروں والے 8000 بستر ، 830 لیٹر کلورین بھیجی گئیں ہیں۔ مزید سیفٹی کٹس اور آلات بھی متعلقہ محکموں کو روانہ کیے جائیں گے۔پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل فعال ہے عوام ٹو ل فری نمبر01700 0800 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments