ڈاکٹرزکےغیرقانونی تبادلےکوپشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا

پشاور( دی خیبر ٹائمز کورٹس ڈیسک) ڈوگرہ پکٹ ضلع خیبر میں تعینات ڈاکٹر عامر گل میڈیکل آفیسر نے اپنی تبادلے کے خلاف پشاو رہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے سینئر قانون دان میاں محب اللہ کاکاخیل کی وساطت سے دائر رٹ میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انہیں غیر قانونی طور پر تبدیل کرتے ہوئے نئی پوسٹنگ پر حاضری کی ہدایت کی گئی ہیں رٹ میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اس نوٹیفکیشن سے دیگر کافی ڈاکٹرز متاثر ہوئے ہیں جس میں سے بیشتر نے ڈیپارٹمنٹل اپیل جمع کی اور صرف اور صرف ڈاکٹر شاندانہ کی تبدیلی روک دی گئی ہیں ۔جس کی وجہ انکا موجودہ حکومتی پارٹی سے وابستگی بتائی جاتی ہے ۔ جب کہ ڈاکٹر نثار نے اپنی تبدیلی کے خلاف سروس ٹریبونل میں چیلنج کر کے سٹے آرڈر لے لیا۔ پیٹیشن میں چیلنج میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چونکہ وہ اور ان کی اہلیہ ایک اسٹیشن میں کام کر رہے ہیں اس وجہ سے انکا تبادلہ کرنا ویڈلاک پالیسی کے خلاف ہے۔ اور اپنے میں پسند لوگوں کی ٹرانسفر حکومتِ وقت نے کینسل کر ڈالی جبکہ جو پالیسی کہ مطابق ایک اسٹیشن میں تعیناتی کرنی تھی اسکو ٹرانسفر کر کے اپنے من پسند افراد کو لگا دیا گیا رٹ پٹیشن میں چیف سیکرٹری، ہیلتھ سیکرٹری اور ڈی جی ہیلتھ سروسز ضم اضلاع کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں