پولیو وائرس: حملےجاری، خیبر پختون خوامیں نیاکیس

پشاور(خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آیا ہے جس سے صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 19 ہوگئی ہے. پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق ضلع ٹانک کی تحصیل جنڈولہ یونین کونسل کیسرائی سے 43 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے.متاثرہ بچی کے نمونے تشخیص کے لئے 21 فروری کو لیبارٹری کو بھیجے گئے تھے, بچی میں قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے, پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق بچی نے روٹین میں پولیو سے بچاو کے کوئی قطرے نہیں پیئے تھے.خیبر پختون خوا میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 19ہوگئی ہے.جس میں سب سے زیادہ 12 کیسز ضلع لکی مروت سے رپورٹ ہوئے ہیں. جبکہ کرک سے 2,ٹانک سے4 اور جنوبی وزیرستان سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے. ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد بڑھ 39ہوگئی ہے, جس میں 5صوبہ بلوچستان, 14 صوبہ سندھ اور ایک صوبہ پنجاب سے رپورٹ کئے گئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں