پشاور کے حیات آباد میں نام نہاد قومی جرگہ کا کورونا پر سیاست کرنا سمجھ سے بالاتر ہے عمران خان سالارزئی

پشاور ( دی خیبر ٹائمز رپورٹ )حیات آباد میں نام نہاد قومی جرگہ کا کورونا پر سیاست کرنا سمجھ سے بالاتر ہے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابقہ ناظم حیات آباد عمران خان سالارزئی نے نام نہاد حیات آباد قوی جرگہ کے جاری کردہ اعلامیہ پر کہی انہوں نے کہا کہ جب وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے حیات آباد میں قرنطینہ سنٹر کے قیام کی اپنے وڈیو پیغام میں تردید کی اور حکومت نے اس قسم کےسوشل میڈیا افوہوں کو ایف آئی اے سائبر کرائمز کے حوالے کیا ہے جو لوگوں میں خوف وحراس پھیلا رہے اس موقع پر اس طرح کے اجلاس بلانا ملک وقوم کے ساتھ ظلم ہے،انہوں نے کہا کہ یہ وقت اتفاق اتحاد کا ہے نہ کہ لوگوں کو خوف ذدہ اور گمراہ کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں