پشاورمیں سکول کھولنے پردو ہیڈ ماسٹرز معطل

پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پشاور کے دو سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز طلباء کو سکولوں میں جمع کرنے اور رش لگانے پر معطل کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے دو ہیڈماسٹرز کو فوری معطل کر دیا۔ان ہیڈ ماسٹروں نے سالانہ نتائج کا اعلان کر تے ہوئے طلباء کو سکولوں میں جمع کیا تھا۔ معطل ہونے میں گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3 ہزار خوانی اور گورنمنٹ پرائمری سکول گڑھی قمر دین کے ہیڈ ماسٹر شامل ہیں۔ان ہیڈ ماسٹر وں کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔انکوائری رپورٹ آنے پر مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر ان ہیڈ ماسٹرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں