پشاورمیں احساس کفالت پروگرام میں مستحقین سےرقم بٹورنےپر15ریٹیلر گرفتار

ضلعی انتظامیہ پشاور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹراحتشام الحق کاچارسدہ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں احساس کفالت پروگرام کے ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا معائنہ کیا، اسسٹنٹ کمشنرسارہ رحمان نے جی ٹی روڈ اور اندرون شہر کےمختلف علاقوں میں ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا معائنہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین کا چمکنی و دیگر علاقوں ، اسسٹنٹ کمشنر رضوانہ ڈار کا پشتخرہ کے علاقوں ،، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ کا کوہاٹ روڈ پر مختلف علاقوں میں ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا معائنہ کیا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر کا بخشو پل و ملحقہ علاقوں ,, ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان کا ماشو کگر، ماشوخیل و دیگر علاقوں میں احساس کفالت پروگرام کے ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا معائنہ کیا، چارسدہ روڈ، بخشو پل، موسیٰ زئی، ماشو خیل، ماشو گگر، جی ٹی روڈ اور اندرون شہر سے مستحقین سے رقم بٹورنے پر 15 ریٹیلر گرفتار کردئے گئے ہیں، ڈی سی پشاور محمد علی اصغرکا کہنا ہے، کہ گرفتار ریٹیلر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،
ڈی سی پشاور نے کہا ہے کہ مستحقین ریٹیلر ز سے 12000 پوری رقم حاصل کریں۔ اگر کوئی ریٹیلر مستحقین سے کٹوتی کرے تو فوری طور پر موقع پر ضلعی انتظامیہ یا پولیس کو اطلاع دیں، مستحقین کی شکایت پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں