وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی ملاقات۔

پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) ملاقات میں وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم بڑھانے کی منظوری دے دی۔ نوجوانوں کو 50 لاکھ کی بجائے ڈھائی کروڑ روپے تک کی رقم دینے اور شرح سود بھی 8٪ سے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا, وزیراعظم کا حالات بہتر ہوتے ہی نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے اور پاکستان کے تمام بینکوں کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی لاک ڈاون میں نرمی آتے ہی نوجوانوان کو کاروباری میدان میں آگے لائیں ملکی معیشت کو سنبھالنے میں نوجوانوں کا کردار بھی اہم ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں