مردان ( دی خیبر ٹائمز رپورٹ ) مردان پولیس کا احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق افراد میں رقوم کی ادائیگیوں میں لوگوں سے فریب اور دھوکہ دہی کے ذریعے رقم وصول کرنے والے عناصرکے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔03 نوسرباز گرفتار،لوگوں سے لی گئی رقم،بوگس اندراج میں استعمال ہونے والے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد۔ جزوی لاک ڈاون میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پرتین دنوں میں 164 افرادکے خلاف 114 مقدمات بھی درج کئے گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجادخان کے جاری احکامات پر عمل پیرا ضلعی پولیس نے احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق افراد میں رقوم کی ادائیگیوں میں دھوکہ دہی اور فریب کے ذریعے لوگوں سے رقم بٹورنے والے عناصرکے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس نے 03 نوسر بازمحمد اسماعیل ولدامان اللہ سکنہ شمسی روڈ،عسکر ولد شاہ جہان سکنہ مصری آباد اورعبدالجبار ولد فرید سکنہ شاہی باغ کوگرفتارکرلیا۔گرفتار نوسر بازوں کے قبضہ سے لوگوں سے لوٹی گئی رقم مبلغ 21440 روپے،بوگس اندراجات میں استعمال ہونے والے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد ہوکرملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے جبکہ جزوی لاک ڈاون کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر تین دنوں میں 164 افراد کے خلاف 114 مقدمات درج کئے گئے۔
Load/Hide Comments