عوام کو انفرادی طور پر اپنے گھروں میں دو نفل صلات التوبہ کا اہتمام کریں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی کی زیر صدارت ایوان صدر میں علماء کرام کا اجلاس ہوا، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ آیاز اور دیگر علماء نے اجلاس میں شرکت کی، صدر مملکت نے وفد سے اپیل کی ہے، کہ وہ عوام کو انفرادی طور پر اپنے گھروں میں دو نفل صلات التوبہ کا اہتمام کریں ، کورونا وباء اور رمضان کی آمد کے پیش نظر علماء کرام سے رابطے جاری رکھیں گے، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہےکہ وزیر اعظم عمران خان عنقریب ویڈیو لنک کے ذریعے علماء کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کرینگے ، وزارت مذہبی امور نے تمام ضلعی انتظامیہ کو علماء کرام سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے، وزیر مذہبی امور نے کہاہےکہ رمضان المبارک کے حوالے سے حتمی پالیسی اگلے اجلاس میں طے ہو گی،

اپنا تبصرہ بھیجیں