صوابی، احساس کفالت پروگرام میں دھوکہ دہی کا اصل نوسرباز گرفتار

پشاور (دی خیبر ٹائمز کرائمز ڈیسک) یارحسین صوابی پولیس کی کاروائی، احساس کفالت پروگرام کے تحت 12 ہزار کے بجائے 2 ہزار مستحقین کو دینے اور باقی 10ہزار اپنے لیے ہڑپ لینے والا اصل نوسرباز کو گرفتار کیا گیا،ملزم ناصر اقبال کے خلاف جرم 420,406,409,33NDMA/188ppc مقدمات درج کر لئے، صوابی پولیس کا احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق افراد میں رقوم کی ادائیگیوں میں لوگوں سے فریب اور دھوکہ دہی کے ذریعے رقم وصول کرنے والے عناصرکے خلاف کاروائی، صوابی پولیس ترجمان کے مطابق عوامی شکایات کی پیش نظر میں ڈی پی او صوابی کے جاری احکامات پر عمل پیرا ضلعی پولیس نے احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق افراد میں رقوم کی ادائیگیوں میں دھوکہ دہی اور فریب کے ذریعے لوگوں سے رقم بٹورنے والے عناصرکے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، اس سلسلے میں ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین سب انسپکٹر شہزاد خان کو اطلاع ملی کہ ڈاگی چم یارحسین میں کریانہ دکان میں ایک شخص خود کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ایجنٹ سمجھ کر لوگوں سے پیسے ہڑپتے ہیں۔اطلاع پر ایس ایچ او یارحسین شہزاد خان فوری طور پہنچ کر ملزم ناصر اقبال عرف بلال سکنہ یارحسین نے کریانہ دکان میں کافی ہجوم کے ساتھ احساس پروگرام و بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستحقین کی رقوم 12000روپے کے بجائے صرف 2000روپے دے رہے تھے اور باقی 10000روپے اپنے لیے ہڑپ رہے تھے جنکو گرفتار کرکے قانون کی خلاف ورزی،غریب عوام کے ساتھ دھوکہ دہی ، غیر قانونی دھندہ،بوکس اندراج اور دیگر جرم کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کرکے مزید تفتیش شروع کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں