پشاور ( دی خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) رمضان پروگرامز کے دوران حکومت کا ٹی وی چینلز کو اپنا قبلہ درست رکھنے کا حکم دییدیا، رمضان المبارک میں ٹی وی چینلز براہ راست نشریات کے دوران ناظرین کو پروگرام میں شریک نہیں کرسکیں گے، شو کے دوران سیٹ پر ایک وقت میں ایک مہمان ہی شریک ہوسکے گا، نعت، کوئز وغیرہ کے پروگرامز صرف ویڈیو لنکس کے زریعے ٹیلی کاسٹ ہوسکیں گے، انعامات، یعنی بائیکس، کار، سونا وغیرہ پروگرام میں نہیں دیکھائے جاسکیں گے، ہر طرح کے ایسے پروگرام جن میں لوگوں کو ماضی میں اکٹھا کیا جاتا رہاتھا،پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، سحری و افطاری کی نشریات کے دوران Social Distance کی پابندی لازم قراردی گئی، کورونا ایس او پیز. پر. عملدرآمد نہ کرنے والے جینلز کے خلاف کارروائی ہوگی، جبکہ کرونا وبا کے خطرات کے پیش نظر پیمرا کی تمام ٹی وی چینلز کو رمضان نشریات کے حوالے سے احکامات جاری
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments