پشاور ( نمائندہ خصوصی ) خیبر یونین آف جرنلسٹس نے خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے صحافی برادری کےلئے کرونا سے فوتگی کی صورت میں خاندان کو دس لاکھ روپے اور بیماری کی صورت میں تمام اخراجات حکومت کے ادا کر نے کے اقدام کو سراہا اور وزیر اعلیٰ محمود خان اور مشیر اطلاعات اجمل وزیر کے شکریہ آدا کیا ، ہفتے کے روز وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر کے ساتھ خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر فدا خٹک اور پشاور پریس کلب کے صدر سید بخار شاہ اور سنیئر صحافیوں سے ملاقات ہوئی جس میں صحافیوں کو درپیش مسائل تفصیلی بات چیت ہوئی ، جس میں اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے صحافی برادری کی عوام کو آگاہی فراہم کرنے اور کرونا وبا کی حالت میں جان کی پرواہ کیے بغیر حکومتی مشینری کے شانہ بشانہ خدمات کی انجام دہی کے اعتراف میں کسی بھی جرنلسٹ کی کرونا کی وجہ سے فوتگی کی صورت میں خاندان کو دس لاکھ روپے اور بیماری کی صورت میں تمام تر اخراجات حکومت کی طرف سے ادا کرنے کی منظوری دی ہے،مشیراطلاعات اجمل خان وزیر واضح کیا کہ پریس کلب اور خیبر یونین آف جرنلسٹس میں 1000 بوتل سینی ٹایزر 1000 مارکس اور سو عدد حفاظتی سامان بھی پریس کلب پشاور اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدور کے حوالے کر دیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام میڈیا دفاتر میں جراثیم کش سپرے کیاجائے گا ،مشیر اطلاعات نے کہا کہ ان کے ہاو¿سنگ ہیلتھ کارڈز، ایڈورٹایزمنٹ اور صحافیوں کے دیگر جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ،خیبر یونین آف جرنلسٹس نے وزیر اعلیٰ محمود خان ،مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے پر شکریہ ادار کیا واضح رہے کہ خیبر یونین آف جرنلسٹس کے عہداروں نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران صحافیوں کو کرونا کے وجہ سے درپیش مسائل کے خاتمے کےلئے مشیر اطلاعات اجمل وزیر سے تین مرتبہ خصوصی ملاقات کی
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments