خیبر پختونخوا میں کرونا کی تعطیلات میں مزید توسیع ، اعلامیہ جاری

پشاور ( خصوصی رپورٹر) خیبر پختونخواحکومت نےعام تعطیلات میں ایک بار پھر توسیع کرتے ہوئے 13 اپریل سے 18 اپریل تک بڑھانے کا اعلان کردیاہے، محکمہ ریلیف بحالی و آباد کاری کے 10 اپریل کو جاری ایک اعلامیے کے مطابق عام تعطیلات میں چوتھی مرتبہ توسیع کردی گئی ہے، اعلامیے کے مطابق 13 اپریل پیر کے روز تعطیلات ختم ہونے تھے، تاہم اب ان تعطیلات کو 18 اپریل تک توسیع دی گئی ہے، جس کامحکمہ ریلیف خیبر پختونخوا نے باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیاہے۔ اعلامیے میں وضاحت کی گئی ہے، کہ جو سرکاری دفاترپہلے سے کام کررہے ہیں، اس اعلامیے کا ان پر اطلاق نہیں ہوگا، اور وہ بدستور کام کرتےرہینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں