خیبرپختونخوا دیگر صوبوں پر بازی لے گیا،

کورونا گیلپ سروے رپورٹ ۔
کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کی عوامی پذیرائی خیبرپختونخوا دیگر صوبوں پر بازی لے گیا، خیبرپختونخوا کے 90 فیصد لوگوں کی کورونا سے نمٹنے کی حکومتی حکمت عملی کی حمایت، حکومتی اقدامات سے صرف7 فیصد لوگوں کاعدم اتفاق ، 3 فیصد لوگوں نے اتفاق کیا نہ ہی عدم اتفاق کورونا گیلپ سروے رپورٹ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کی عوامی پذیرائی میں خیبرپختونخوا دیگر صوبوں پر بازی لےگیا ہے، خیبرپختونخوا کے 90 فیصد لوگوں کی کورونا سے نمٹنے کی حکومتی حکمت عملی کی حمایت کی ہے،


حکومتی اقدامات سے صرف7 فیصد لوگوں نےعدم اتفاق کیاہے، 3 فیصد لوگوں نے اتفاق کیا نہ ہی عدم اتفاق بلوچستان میں 45 فیصد لوگ حکومتی پالیسیوں سے مطمئن ہیں، سروے میں 30 سال سے کم عمر اور 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو شامل کیا گیاہے، بلوچستان حکومت کے اقدامات کی صرف 45 فیصد عوام کی جانب سے پذیرائی حاصل ہوئی ہے، بلوچستان حکومت کے اقدامات کی عوامی پذیرائی کی شرح سب سے کم رہی، جبکہ پنجاب میں 78 اور سندھ میں 79 فیصد عوام کی پذیرائی حاصل ہوئی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں