تاجر اتحاد پشاور کا اجلاس ، حکومت سے ریلیف کا مطالبہ

پشاور( دی خیبر ٹائمز بزنس ڈیسک)تاجر اتحاد پشاور کینٹ کا اجلاس صوبائی صدر مجیب الرحمن کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوا.اجلاس میں شوکت اللہ ہمدرد، میاں محمد اختر، ظفر منہاس ،یاسین خان ،محمد شوکت ،ملک ثنا اللہ، شاہد خان، حاجی فلک نیاز، حاجی فیاض، آفتاب احمد، وحید احمد، نصیرالدین ہاشمی، شفیق خان، عطا اللہ خان، نثار خان خلیل، صداقت اللہ خان، ودیگر بازاروں کے صدور نے شرکت کی.اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈان میں متاثرہ چھوٹے تاجروں کے لیے ریلیف اور گرانٹ کا اعلان کر ے کیونکہ حکومتِ نے دو دن لاک ڈان کیا اور پھر چودہ دن توسیع کی گئی اور اب مزید اس دائرے کو وسیع کیا جا رہا ہے حکومت نے تو ایکسپورٹرز اور کارخانہ داروں کے لیے دوسو ارب کا اعلان کیا ہے لیکن چھوٹے تاجر جس کو معیشیت کی ریڑھ کی ہڈی مانا جاتا ہے اس کے لیے کوئی ریلیف نہیں تاجروں نے مطالبہ کیا کہ کہ چھوٹے تاجروں کے لئے لاک ڈان میں نرمی برتی جائے اور مرحلہ وار کاروبار کو کھولا جائے تاکہ معیشیت کا پیہ رواں دواں ہوسکے.

اپنا تبصرہ بھیجیں