بنوں میں کرونالاک ڈاون جاری، پولیس نےکئی دیہاتوں میں حفاظتی کٹس تقسیم کئے

بنوں ( دی خیبرٹائمز رپورٹ) دی خیبر ٹائمز،، بنوں پولیس کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے لاک ڈاؤن علاقہ سوکڑی حسن خیل اور مختلف علاقوں میں حفاظتی سامان کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ طارق محمود خان، ایس ایچ او تھانہ صدر عصمت اللہ خان اور انچارج چیک پوسٹ میرازئیل حکمت اللہ خان نے مختلف علاقوں میں غریب، ناداروں میں سامان تقسیم کیا بنوں پولیس نے سماجی تنظیم عوامی خدمت گار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے فراہم کرد ہ خفاظتی سامان کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے تحت میں بنوں علاقہ سوکڑی حسن خیل، علاقہ تھانہ صدر اللہ چوک اور سب ڈویژن وزیر کے سینکڑوں خاندانوں میں خفاظتی سامان تقسیم کیا گیا اس موقع پر ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد علاج احتیاط ہے اگر کوئی اس سے احتیاط نہیں کرتا تو یہ معاشرے کیلئے زیر قاتل ہے کیونکہ جن ممالک نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیریں نہیں اپنائیں اس نے سب سے بڑاجانی نقصان اُٹھایا اب ضرورت ہے کہ ہم سب ملکر اس عالمی وباء کو شکست دے سکے اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم خود خفاظتی تدابیریں اپنا کر ایک قوم ہونے کا ثابت پیش کریں اُنہوں نے کہا کہ ضلع بنوں کو کورونا وائرس فری بنانے کیلئے پولیس اپنا کردار ادا کر رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں