اسلام اباد( دی خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) پنجاب حکومت نے تمام سرکاری محکموں کے سیکرٹریز کے دفاتر آج سے کھولنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں صرف سیکرٹریز کے دفاتر ہی کھولے جائیں گے، دیگر ملازمین اور ذیلی محکموں کے حوالے سے ورک فرام ہوم کی پالیسی پر ہی تا حکم ثانی عمل کیا جائے گا تاکہ سوشل ڈسٹینسنگ پر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے، گورنینس کے نظام میں کسی قسم کی تاخیر یا رکاوٹ نہ ہو، اس لئے حکومت کی جانب سے یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے، وہ محکمے جو سکیلیٹن سٹاف کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، وہ اسی طرح اپنی خدمات جاری رکھیں گے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments