کس ضلع میں کوروناسےکتنےافراد متاثر ہیں؟ تفصیل دی خیبرٹائمزپر

خیبرپختونخوا میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں، جاں بحق افراد کی تعداد 104 ہوگئی، مزید 120 کیسز کی تصدیق
پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے جہاں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے، 6 مزید اموات کے ساتھ پورے صوبے میں اب مرنے والوں کی تعداد 104 تک جاپہنچی ہے، خیبر پختون خوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 120کورونا کے نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 1984ہوگئی ہے، رپورٹ کے مطابق 6 میں سے چار جاں بحق افراد کا تعلق پشاور اور ایک کا مالاکنڈ ,ایک کا باجوڑ سے ہے، صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 18 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی تعداد 533 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں