کورونا کا منتخب نمائندوں پر حملہ، کامران بنگش میں کورونا وائرس کی تصدیق

پشاور( دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات بنگش میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، گزشتہ روز طبیعیت کی خرابی کی باعث ہسپتال گئے، جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا، فوکل پرسن وزیر اعلی خیبرپختونخوا فرقان کاکاخیل کے مطابق ڈاکٹرز نے ممکنہ کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا، کل صبح 6 بجے خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیسٹ کرایا گیا، فرقان کاکا خیل کے مطابق کامران بنگش کو اپنے ہی گھر میں آئیسولیٹ کردیا گیا ہے اور ان کے خاندان کے مزید 11 افراد کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیے گئے ہیں، کورونا ایمرجنسی کے دوران معاون بلدیات بہت زیادہ متحرک رہے، دو روز پہلے بنوں کے دورے پر بھی گئے تھے، فیلڈ میں موجود محکمہ بلدیات کی سرگرمیوں کو مانیٹر کر رہے تھے، کامران بنگش نے عوام سے گھر پر رہنے کی اپیل کی ہے، کامران بنگش کے مطابق سماجی دور برقرار رکھیں تاکہ کورونا کو شکست دی جا سکے۔ ادھر ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں