پشاور( دی خیبرٹائمزکرائمزڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے فیلڈ افسران کو آگاہی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان ٹرفک پولیس پشاور کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے اور کورونا وائرس سے بچنے کیلئے فیلڈ افسران کو رمضان المبارک کے احترام اور کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے دوران ہدایات جاری کئے ہیں کہ وہ سفر کرنیوالے افراد کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے جبکہ شہری بھی غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں اور نیند کی حالت میں کبھی بھی ڈرائیونگ نہ کریں اور تیز رفتاری سے مکمل طور پر گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہم سب پر لازم ہے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرکے ہی ہم محب وطن کہلائے جائینگے کیونکہ مواصلاتی اور بہتر نظام بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک ایک خطرناک صورتحال سے دو چار ہے جس میں ہم سب کا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم کورونا وائرس کے تدارک میں حکومت کا ساتھ دیں اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور صرف ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے نہیں بلکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے اور ان کو ہر قسم کے سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیم مختلف اوقات میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے آگاہی مہم چلا رہی ہے تاکہ ہر شہری کو کورونا وائرس سے بچنے کا علم ہو اور ان کو قائل کیا جائے کہ گھر میں رہ کر ہی اس جان لیوا اور خطرناک وباء سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے فیلڈ افسران اور شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ فیس ماسک کا استعمال کریں تاکہ اس وباء کی روک تھام میں ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments