قبائلی ضلع مہمند میں پولیو مہم کا آغاز، سیکیورٹی کی خصوصی انتظامات

مہمند ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح قبائلی اور شورش زدہ ضلع مہمند میں بھی پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، پولیو مہم کے افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر مہمند، غلام حبیب، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع مہمند صلاح الدین کنڈی اور مخصوص نشست پر آنے والی رکن صوبائی اسمبلی عائشہ شامل تھیں،
ضلع بھر کے تمام یونین کونسلز میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو آج جمعہ کے روز سے پولیو کے قطرے پلا نے کا عمل شروع کیا جائیگا، پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران ڈی سی مہمند نے عوام سے اپیل کی ہے، کہ وہ پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون کرکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں، اور پولیو مہم میں ان کا بھر پور ان کا ساتھ دیں، تاکہ پولیو کے اس خطرناک مرض سے وطن عزیز کو صاف کریں،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صلاح الدین کنڈی کا کہنا تھا، پولیو مہم کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور مہم کو پر امن طریقے سے سرانجام دینے کیلئے پولیس نے فول پروف سیکیورٹی سسٹم تیار کر لیا ہے، ٹیموں کو تحفظ دینے کیلئے ضلع بھر میں 384 موبائل ٹیموں پر مشتمل 1233 پولیس اہلکار ضلع کے تینوں سیکٹرز میں ڈیوٹیاں سر انجام دینگے، جبکہ پولیو کیلئے خصوصی قائم کئے جانے والے کنٹرول رومز میں 10 اہلکار موجود رہینگے، مختلف مقامات پر بنائے گئے ناکہ بندیوں پر 63 اہلکار مہم کے اختتام تک موجود رہینگے، کیوں آر ایف کے 43 مانیٹرنگ کے 125 اہلکار، ڈی ایس بی کے 63 اور پٹرولنگ کے 72 اہلکار ڈیوٹی سر انجام دینگے، ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈیکا یہ بھی کہنا تھا، کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت ہمارے جوانوں کی اولین ترجیح ہوگی، جہاں پولیو کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ پولیس کے جوان بھی اپنے فرائض سرانجام دینگے، تاکہ کسی بھی قسم کی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں