بالی ووڈ سٹار زرین خان کہتی ہے، کہ وہ پشتون ہے، اور پختون ٹیم کو سپورٹ کریگی

پشاور ( دی خیبرٹائمزسپورٹس ڈیسک ) پختون کرکٹ ٹیم کی برانڈ ایمبیسیڈر اور بالی ووڈ کی خوبصورت ترین آداکارہ سمجھے جانے والی زرین خان نے کہتی ہے، کہ وہ بھارتی ہونے کے ناطے جنرل پٹرولیئم کی ٹیم ( پختون ٹیم ) کیلئے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہونے پر فخر محسوس کرتی ہے، وہ کہتی ہےکہ ان کی دادا، دادی ،، نانا اور نانی کا تعلق پاکستان کی خوبصورت ترین علاقے سوات سے ہیں، وہ برصغیر کے تقسیم سے قبل ممبئی آکر آباد ہوئے، جو آج بھی یہاں کے ہوگئے، زرین خان کہتی ہے ، کہ اس نے کبھی سوات نہیں دیکھا تاہم ان کی خواہش ہے کہ وہ سوات جائیں، مگر ابھی تک صورت حال کچھ ایسے ہیں جس کی وجہ سے میں سوات نہیں گئی، بس سنتی ہوں کہ سوات دنیاکے خوبصورت ترین مقامات میں ایک ہے، یہاں کے لوگ بھی بہت خوبصورت یاد کئے جاتےہیں،

زرین خان کہتی ہے، کہ وہ ہمیشہ کرکٹ سٹار شاہد افریدی کی فین رہی ہے، اس لئے اب جب پختون ٹیم کی برانڈ ایمبیسیڈر کی آفر ہوئی، تو اس افر کو ٹھکرانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں رہا، جس ٹیم کے کپتان شاہد افریدی جس کی وہ ہمیشہ فین رہی ہے، اب میں بھارتی ہوں، اور پختون ٹیم کو سپورٹ کرونگی، جس کی اونر جی پی پٹرولیم ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے، کہ بھارتی ہونے کے ناطے مجھے پختون ٹیم کو سپورٹ کرنا ایک نیک شگون اقدام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں