میرانشاہ (دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک) شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے اور واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک مقامی نوجوان کی لاش ملی ہے ۔ مقامی سرکاری ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان کے محمد خیل گاوں سے تعلق رکھنے والے محمد زالیم ولد شیر قادر کو محمد خیل سرائے کے علاقے میں نامعلوم حملہ اورروں نے ٹارگٹ کرکے قتل کردیا۔اس طرح تحصیل دتہ خیل ہی میں ایک اور مقامی نوجوان بخت اللہ ساکن خدرخیل وزیر کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے جس کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا ۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں اپریشن ضرب عضب کے بعد سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات تواتر سے پیش اتے رہتے ہیں جس میں اب تک ستر سے زائد افراد نشانہ بنے ہو ئے ہیں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments