پشاور ( دی خیبر ٹائمز کرائمزڈیسک ) صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک دہائی قبل سوات اور صوبہ کے دیگر شورش زدہ علاقوں میں سپیشل پولیس فورس کی اہلکاروں کی بھرتی کی گئی۔سپیشل پولیس فورس کے ان جوانوں نے پاک فوج کے ساتھ ملکر خیبر پختونخوا پولیس کے ساتھ ایک پرچم تلے دہشت گردی کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ اور صوبے میں امن کا باعث بنے۔ صوبائی حکومت نے 9618 سپیشل پولیس فورس اہلکاران کی شاندار کارکردگی اور قربانیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں خیبر پختونخوا پولیس میں مستقل کرنے کا اعلان کیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کی خصوصی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر اشتیاق مروت کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے چھان بین کرکے 9ہزار سے زائد سپیشل پولیس فورس اہلکاروں کی مستقلی کے لیے مرتب فہرستیں محکمہ داخلہ کو بھجوائی تھیں، ان پر صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے سال رواں کے تیسرے مہینے کی پہلی تاریخ یعنی 01-03-2020 کو ایک باقاعدہ نوٹیفیکیشن کی ذریعے ان کو ریگولرائز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔یاد رہے کہ ان اہلکاروں کو پچھلی تمام مراعات بھی دی جائیں گی۔سپیشل پولیس فورس خیبر پختونخوا پولیس میں مستقلی سے ان کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments