مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے دودھ کی قیمت میں اضافہ کیا جائے، ایسوسی ایشن

پشاور( دی خیبرٹائمز سٹی ڈیسک ) لائیو اسٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخو اکے عہدیداران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں جاری مہنگائی کی لہر کو مد نظر رکھتے ہوئے دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافے کی اجازت دی جائے تاکہ لائیواسٹاک فارمرز کے لئے اپنے پیداواری اخراجات کے ضمن میں آسانی ہو اور صوبے میں دم توڑتی ہوئی لائیواسٹاک فارمنگ کو دوبارہ اپنے پیروں کو کھڑا کیا جاسکے،پشاور پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہاملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں تما م آشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ ہوا ہے، لیکن دودھ کی سرکاری قیمت آج بھی 80روپے فی کلو ہے اور عدالت کی جانب سے احکامات کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ لائیواسٹاک فارمرز کے مشکلات کو کم کرنے کے لئے دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے انکاری ہے۔انہوں نے کہا کہ چارے بھینسوں کی قیمت میں سوفیصد اضافے کی وجہ سے فارمرز کے لئے یہ ممکن نہیں رہا ہے کہ دودھ موجودہ سرکاری ریٹ پر فراہم کرسکیں۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پشاور میں گائے کی دودھ کی سرکاری قیمت 120روپے جبکہ بھینس کے دودھ کی قیمت 150روپے فی کلو مقرر کیا جائے تاکہ لائیو اسٹاک فارمرز کے مشکلات میں کمی ہوسکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بصورت دیگر صوبے کے تمام فارمرز وفاقی دارلحکومت میں احتجاج پر مجبور ہونگیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں