میران شاہ ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل بازار کے دکانداروں اور تاجروں کے کمیٹی مشران نے میرانشاہ پریس کلب میں ایک پُرہجوم پریس کانفرنس کیا۔ ملک گلاب خان نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران دتہ خیل بازار کے تقریبا 5 سے 6 ہزار دکانیں مارکیٹیں اور اربوں روپے کا سامان تباہ ہوگیا۔ ملک خالق نور نے کہا کہ جس طرح حکومت نے شمالی وزیرستان کے دیگر بازاروں میرعلی اور میرانشاہ بازار کے دُکانداروں کو معاوضہ دیا، ہم بھی حکومت کے عسکری ، سول حکام اور اداروں سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ تحصیل دتہ خیل بازار کے دکانداروں کو ان کے نقصانات کا آزالہ کرکے انہیں بلڈینگ لاس اور آئٹم لاس کی مد میں نقصانات کا معاوضہ دیں، جو ان کا حق ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments