پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر رضوان کنڈی کا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آگیا ہے۔ وائی ڈی اے کے مزید عہدیداروں کے کورونا ٹیسٹ کروالئے گئے ہیں. اس سے قبل ایسوسی ایشن کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر فہیم محسود میں کورونا وائرس پازیٹیو آیا. جبکہ ڈاکٹر رضوان کنڈی میں بھی بخار و دیگر علامات پر کورونا کا ٹیسٹ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے کروایا گیا تو رپورٹ پازیٹیو آگئی. ڈاکٹر رضوان کنڈی انسی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیسسز حیات آباد میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں. ڈاکٹر رضوان کنڈی نے ساتھی ڈاکٹروں کی مدد سے عام مریضوں کے لئے صوبے میں سب سے پہلے ٹیلی میڈیسن سنٹر قائم کیا تھا. 45 روز سے قائم اس سنٹر میں 30 ہزار کے لگ بھگ کالز آئیں جس پر عام افراد کو آن لائن علاج تجویز کیا گیا. ڈاکٹر رضوان کنڈی کا شمار ایسوسی ایشن کے سرگرم اراکین میں ہوتا ہے. صوبے میں کورونا وائرس کی وبا پر بھی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سب سے زیادہ طبی عملے کے لئے حفاظتی سامان کی عدم دستیابی پر آواز اٹھائی تھی. جس کے بعد حکومت نے ہسپتالوں میں ڈیوٹی انجام دینے والے ڈاکٹروں و طبی عملے کو ماسک اور دیگر حفاظتی سامان فراہم کیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments