پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مؤومنٹ کے فیصلے کے مطابق چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی انڈسٹریرز اینڈ پروڈکشن و ضلع کرم این اے 46 سے رُکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیش کر دیا، ساجد حسین طوری کا کہنا ہے، کہ اسمبلی رُکنیت سے استعفی معمولی بات ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، ملک میں مہنگائی، کرپشن لاقانونیت اور بدنظمی کے ایسے حالات میں مُستعفی ہونے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ، پی ڈی ایم کا ہر فیصلہ قوم کی وسیع ترمفاد کی خاطر کیاجاتا ہے، عمران خان حکومت عوام کے اعتماد کے ساتھ بددیانتی کے ساتھ ساتھ جمہوری نظام کو بھی برباد کرنے پر تُلے ہوئے ہیں، جس کیلئے ان کی پارٹی کے سربراہان ذولفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظییر بھٹو شہید جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔ اب اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم نے انہیں ٹھکانے لگانے کا عندیہ دیا ہے، جو کسی بھی صورت اب موجودہ حکمرانوں کو گھر بھیجنا ہوگا۔
اس خبر کے متعلق ویڈیو : ۔۔۔۔۔۔ یہاں کلک کرکے ملاحظہ کرسکتے ہیں۔۔