ڈاکٹرز کورونا سے متاثر ہونے لگے، طبی عملے میں تشویش کی لہر

پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں تین خواتین ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوگئیں، ادھر کرک سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے. صوبے میں متاثرہ طبی عملے کی تعداد بھی 35 سے زائد ہوگئی ہے. ذرائع کے مطابق ایل آر ایچ میں دو ہاوس آفیسر خواتین ڈاکٹروں کی رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے , جبکہ ایک ڈاکٹر کی رپورٹ مسترد کرکے دوبارہ بھجوا دی گئی ہے.ہسپتال ترجمان عاصم کا کہنا ہے کہ تینوں فیمیل ہاوس آفیسرز ہاسٹل میں رہائش پزیر ہیں جہاں پر ان کو قرطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے.بتایا جارہا ہے کہ متاثرہ ڈاکٹرز میں دو اے ایم یو(ایکیوٹ میڈیکل یونٹ ) جبکہ ایک گائنی ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھی. اسی طرح کرک کے علاقہ ٹیری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مقصود میں بھی گزشتہ روز کورونا کی تصدیق کے بعد متاثرہ ڈاکٹر کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں