پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا موثر لاک ڈاؤن کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ اور حکومت پر زور دیتی ہے ۔کہ لاک ڈاون کے فیصلے کو صحیح معنوں میں امپلمنٹ کیا جائے۔ جب پورے پاکستان کی ڈاکٹر کمیونٹی نے لاک ڈاون کرنے کیلئے آواز اٹھائی اور موثر لاک ڈاون کرنے کی حمایت کی۔ تو چند روز پہلے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اس کو ڈاکٹروں کی طرف سے سیاست کا نام دیا۔ جو کہ انتہائی شرم کا مقام ہے۔ اور قابل افسوس ہے۔ ایسی حالت میں جب کرونا کی وبا پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور پوری دنیا کی حکومتیں اور لوگ اپنے ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ایسے میں شہباز گل جیسا ذمہ دار شخص اپنی بیان بازی اور زبان درازی سے باز نہیں آتا ۔ اور ڈاکٹر کمیونٹی کی اس آواز کو سیاست کا نام دے رہا ہے ۔ اور پورے پاکستان کی ڈاکٹر کمیونٹی کی حوصلہ شکنی کر رہا ہے۔ جو کہ ڈاکٹر کمیونٹی کیلئے ایک مایوس کن بات ہے۔ تو ایسے حالات میں اس پر قابو پانا مشکل ہے جب ہم ایک قوم بن کر نہیں لڑ سکتے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہباز گل کو اس ذمہ داری سے فوری ہٹایا جائے۔ اور اس کی رکنیت کو ختم کیا جائے ۔ اور اس کی جگہ کسی اور ذمہ دار اور باعزت شخص کو لایا جائے۔
Load/Hide Comments