اسلام آباد(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کیلئے شوکت خانم اسپتال کے ماہرین نے سیمپل لیا تھا۔وزیراعظم سے چند روقبل ملاقات کرنے والے فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر عمران خان کا احتیاطی طور پر کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیاتھا۔وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے کرونا وائرس ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، بطور ذمہ دار شہری وزیراعظم عمران خان نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرانے پر رضامندی ظاہر کی ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل حاصل کئے اور لیبارٹری میں تجزیے کے بعد رپورٹ تیار کی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments