شمالی وزیرستان میں غیرسرکاری مقامی روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس گاؤں حیدرخیل میں آج 22 مئی جمعہ کی شام 7بجے طلب


رویئت ہلال کمیٹی
شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمزڈسٹرکٹ ڈیسک) شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی میں حیدرخیل گاؤں میں آج 22 مئی شام 7بجے دیدون مسجد کے مقام پر مولانا رفیع اللہ کی صدارت میں مقامی اور غیر سرکاری روئیت ہلال کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں دیگر مقامی علما میں مفتی قیصر، ملانا اظہرالحق، مولانا قاری امام اللہ جبکہ مشران میں ملک عبدالصمد اور ملک ریاض شامل ہونگے، وزیرستان بھر میں اعلان کیا گیا ہے، کہ شوال کا چاند دیکھنے والے کمیٹی سے رابطہ کرکے شہادت دینے کیلئےحیدرخیل پہنچ جائیں، اگر کمیٹی کو شوال چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں، تو مقامی غیرسرکاری رویئت ہلال کمیٹی کل 23 مئی بروز ہفتہ کو عید کا اعلان کرینگے، واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے حیدرخیل گاؤں میں ایک مخصوص ایسے افراد کا ٹیم موجود ہے جوسالہا سال چاند دیکھنے اور سمجھنے کاوسیع تجربہ رکھتے ہیں، اور سال کے تمام چاند دیکھنے کیلئے اس نے بقائدہ اہتمام کیا ہوا ہے، اور انہوں نے مخصوص جگہیں بناکر نشانات لگائے ہیں، جنہیں چاند نظر آنے میں کوئی دقت پیش نہیں رہتا۔
یہ بھی پڑھئے : رویئت ہلال کیلئے حیدرخیلوں کی بلا معاوضہ خدمات .. تحریر احسان داوڑ

اپنا تبصرہ بھیجیں