پشاور( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا وزیر اعلی کا ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے کئے گئے انتطامات پر اطمینان کا اظہار کیا وزیر اعلی کا ہسپتال میں کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کے لئے پی سی آر مشین کی فراہمی کا اعلان بھی کیا وزیر اعلی کا ہسپتال کے فرنٹ لائن عملے کی عارضی رہائش کے لئے مناسب جگہ کا فوری بندوبست کرنے کے لئے حکام کو ہدایت کی
محمود خان نے کورونا سمیت ہر ایمرجنسی میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کردار قابل تعریف کی
وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا صوبے کے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے میں اس ادارے کے کردار سب سے نمایاں ہے، لیڈی ریڈنگ سمیت تمام تدریسی ہسپتالوں کی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں گی، ضرورت پڑنے پر ہم ترقیاتی فنڈز بھی ہسپتالوں پر خرچ کریں گے،
Load/Hide Comments