میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے میرعلی بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے میرعلی کے بھرے بازار میں ایک شخص کو گولی مارکر قتل کردیا، پولیس کے مطابق قتل کئے جانے والےعبداللہ نامی شخص کا تعلق سابق ایف آر بنوں کے گربز قبائل سے ہیں، جن کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کورارٹر میرعلی منتقل کردیا، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
شمالی وزیرستان میں بدامنی اور دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی کے بجائے مسلسل اضافہ ہوتا جارہاہے، جس کی وجہ سے عام شہریوں کی زندگی مشکل ہوتی جارہی ہے،
شمالی وزیرستان میں امن و آمان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر شہری علاقہ چھوڑ رہے ہیں، جبکہ وہاں مقامی لوگوں کا کاروبار بھی شدید متاثر ہورہاہے۔
Load/Hide Comments