پشاور کی ضلعی انتظامیہ تصادم کی صورتحال پیدا نہ کرے ، صوبائی ترجمان وفاق المدارس مفتی سراج الحسن

پشاور( دی خیبر ٹائمز ڈیسک)وفاقی المدارس کے صوبائی ترجمان مفتی سراج الحسن نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیس حکام کو مساجد کے خلاف کارروائی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ اور ایسے اقدامات قابل مذمت ہے اور ضلعی انتظامیہ خود قومی وحد ت کو غلط سائیڈ پر لے جانیکی کوشش کررہی ہیں اپنے ایک بیان میں مفتی سراج الحسن نے کہاکہ پشاور کی ضلعی انتظامیہ ایسے اقدامات نہ کرے جس سے قومی وحدت متاثر ہوں اور نہ ہی ایسے فیصلے کئے جائیں جس سے تصادم کی صورتحال پیدا ہو اور ہر معاملے میں زمینی حقائق کو بھی مدنظر رکھا جائے انہوں نے امین کالونی پشاور میں پولیس کی جانب سے نماز عصر کے دوران امام مسجد کو گرفتار کرنے کی کوشش پھر مقتدیوں کا پولیس کے ساتھ تصادم پیدا ہونے کی کیفیت کو کو اس کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں تصادم پیدا ہوگی اور خدانخواستہ ایسے صورتحال رمضان المبارک میں مسائل پیدا نہ کرے. وفاق المدارس کے صوبائی ترجمان نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ پختون معاشرے اور زمینی حقائق کے برخلاف فیصلے نہ کرے. انہوں نے گذشتہ رات کو وائرل ہونیوالے ایک پولیس افسر کی آڈیو کو بھی افسوسناک قرار دیا جس میں پولیس اہلکارو کو ہدایت کی جارہی ہیں کہ اپنے علاقے میں مساجد کا دورہ کریں اور امام مساجد کے نام نوٹ کریں تاکہ بعد میں امام مساجد کے کان کھینچیں جاسکیں. مفتی سراج الحسن کے مطابق تمام مساجد او مدارس کے پیش امام حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے ایس او پی پر عمل پیرا ہے اور کوئی اس کی خلاف ورزی نہیں کررہا اس لئے ان حالات میں انتظامیہ کو خود بہی ہوش کے ناخن لینے چاہئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں