پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے بلوچستان میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کا قتل قرار دیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائی اور اس قسم واقعات روکوانے کا کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں علامہ یوسف حسین ، حاجی عابد حسین ، سید مشیر حسین ، علامہ محمد حسین ، علامہ باقر حیدری اور دیگر رہنماؤں نے نہتے مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے اور اسے انسانیت کا قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے بے گناہ مزدوروں کا قتل مسلمانوں اور پاکستانیوں کا کام نہیں بلکہ پاکستان دشمن اور اسلام دشمن عناصر کی کارستانی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری تحقیقات کی جائے اور واقعے میں ملوث افراد کی نشاندھی کرکے سر عام پھانسی دی جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم واقعات کا سامنا نہ ہو رہنماؤں نے کہا کہ حکومتی اداروں کی بے حسی کی وجہ سے اس قسم واقعات پیش آرہے ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف کاروائی نہ کرنا دہشت گردوں کو چھٹی دینے کے مترادف ہے رہنماؤں نے کہا کہ اگر ریاست مدینہ میں اس قسم بے گناہ لوگوں کا قتل عام جاری ہے تو پھر عوام کو اپنی حفاظت خود کرنے کی اجازت دی جائے رہنماؤں نے قتل کئے گئے بے گناہ مزدوروں کے فیمیلیز کو شہید پیکج دینے کا بھی مطالبہ کیا رہنماؤں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ایک فرقے کو نشانہ بناکر ملک کے بنیادوں کو کھوکھلا کرنے اور ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش ہے۔
Load/Hide Comments