شمالی وزیررستان کے مداخیل قبائل کو چلغوزے کے فصل کے کاٹنے کی اجازت نہ دینے کے خلاف میرانشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل کے ساتھ تعلق رکھنے والے مدا خیل اور خدر خیل قبیلے کے سینکڑوں افراد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میرانشاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مین روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھا اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ان کی سال بھر کی کمائی کا واحد ذریعہ چلغوزے کا فصل ہے جس کو پکنے کیلئے صرف ایک ہفتہ ٹائم رہ گیا ہے جبکہ حکومت نے انہیں اپنے علاقے میں جانے کی ابھی تک اجازت نہیں دی ہے۔ مظاہرین نے اس موقع پر اپنے مطالبات کے حق میں تقریریں اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔مظاہرین کے رہنماؤں ملک رحمت غلام اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر حکومت نے انہیں اپنے علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی تو اربوں روپے کا چلغوزہ کا فصل ضائع ہوجا ئیگا جس کا برا ہ راست اثر ان کی سال بھر کی زندگیوں پر پڑے گا کیونکہ وہ ابھی تک اپنے اپنے علاقوں میں نہیں جا سکے ہیں اور بکاخیل کیمپ میں متائثرین کی زندگی گذار رہے ہیں ایسے میں اگر وہ اپنے اس واحد کمائی کے ذریعے سے محروم کر دئے گئے تو ان کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے خلاف وہ ہر فورم پر واز اٹھائینگے اور احتجاج کرینگے۔ تاہم بعد میں رحمت غلام نے تصدیق کی کہ انتظامیہ نے انہیں پیر کے روز اپنے علاقوں میں جانے کی اجازت دی ہے جس کے بعد مظاہرین نے احتجاجی دھرنا ختم کیا اور سڑک کو کھول دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں