ضلع مہمند خاصہ دار فورس کے سینکڑوں اہلکاروں کے بندتنخواہوں کی آدائیگی کےلئے وزیراعلیٰ وعدہ پر عملدرآمد کی جائے

مہمند ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی علاقے مہمند کے سرکردہ قومی مشران ملک اعجازخان، ملک امیر نواز خان، ملک اورنگزیب، ملک میاں جان، ملک رئیس خان، ملک نزیر، ملک اجمل ، ملک شاہی گل ودیگر نے مہمند پریس کلب میں سینکروں سابقہ خاصہ دارفورس کی گیارہ ماہ سے بند تنخواہوں کے خلاف ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ۔ کہ انضمام سے سینکڑوں سابقہ خاصہ دارفورس کے تنخواہیں بندہوگئے ہیں ۔ جن کے خلاف قومی مشران نے متاثرہ اہلکاروں سمیت مین پشاور باجوڑ شاہراہ پر تین ماہ غلنئی کے مقام پر احتجاجی کیمپ لگائے تھے ۔ مگر عوامی نمائندوں کے کوششوں سے وزیراعلیٰ نے مقامی انتظامیہ ،کمشنر اورعوامی نمائندوں کے موجودگی میں قبائلی خدمات کا اعتراف کیا ۔ اور قومی مشران نے حکومت پر واضح کردیا ۔ کہ قبائلی کوخاصہ داریاں مال وجان کے خدمات کی صلے میں مل چکے ہیں ۔ جبکہ وزیراعلیٰ نے موقع پرجون2021تک خاصہ دار فورس کی تنخواہیں سابقہ طریقہ سے اداکر نے کا وعدہ کیا ۔ بلکہ باقاعدہ کمیٹی تشکیل دیا ۔ مگر وعدے کے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود کوئی عملدارآمدنہ ہوا ۔ جن میں قومی مشران سمیت شہداء خاندانوں کی تنخواہیں بند پڑے ہیں ۔ جس پرمتاثرہ خاندانوں میں بڑی مایوسی پھیل چکی ہیں ۔ قومی مشران نے تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا پرزور مطالبہ کیا ۔ اور تنخواہوں کی ادائیگی میں کوتاہی پر متعلقہ محکموں کے خلاف وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ۔ بصورت دیگرآئندہ عیدالفطر کے پانچویں روز قومی جرگہ کی ڈیڈلائن جاری کردی ۔ جس میں آئندہ کےلئے لاءحہ عمل اور دوسری قبائلی اضلاع سے رابطہ کرئینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں