جنوبی وزیرستان وانا میں شمالی وزیرستان دھرنے کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

وانا ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان وانا میں وزیر قبیلے کے مشران، سیاسی جماعتوں کےاتحاد نے شمالی وزیرستان میں داوڑ اور وزیر قبائل کی جانب سے امن امان کی بحالی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف گزشتہ 24 دنوں سے جاری احتجاجی دھرنا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا،
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جاری امن دھرنے کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ جس طرح قبائلی روایات رہے ہیں کہ تمام قبائل ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں اسی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے احمد زئی وزیر اپنے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور رہینگے۔ احتجاجی جلسے میں شریک رہنماؤں نے حکومت اور ریاستی اداروں پر زور دیا کہ وہ جلد سے جلد شمالی وزیرستان میں آمن و امان کے قیام کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، شمالی وزیرستان میں بدترین بدامنی اور نامعلوم افراد کی جانب سے جاری خطرناک ٹارگٹ کلنگ کو بند کرکے لوگوں کو پر امن زندگی دیں،
مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں پولیس نظام کو مضبوط کرنے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے ضلع جنوبی وزیرستان کے عوام پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مقامی پولیس کو مکمل اختیارات دی جائے، ضلعی پولیس کے تمام مراعات بحال کرکے پولیس کیلئے تھانے اور چوکیوں کے قیام کیلئے عملی اقدامات اپنائیں، پولیس کو جدید آلات اور اسلحہ سے لیس کیا جائے تاکہ پولیس احسن طریقے سے امن و امان کو برقرار رکھنے میں بہتر کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانزیب مہمند پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع جنوبی وزیرستان کے بجائے ضلع ٹانک میں بیھٹے ہیں ، یہ وزیرستان کے عوام کے ساتھ ظلم و ناانصافی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جب تک ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور تمام ڈیپارٹمٹ اپنے علاقے وزیرستان نہ لائے تب تک علاقے میں امن و امان کا قیام ایک خواب ہی رہیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں