پشاور (سینئر رپورٹر) خیبر پختونخوا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 211 نئے مریض سامنے آگئے ہیں، جس سے صوبے میں مریضوں کی تعداد 3499 ہوگئی، 9 اموات کے ساتھ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 194 ہوگئی۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور سے 113، چارسدہ اور نوشہرہ سے چار چار، خیبر سے تین، مردان سے 10، صوابی سے دو، سوات سے چار، بونیر سے ایک، دیر بالا سے دو، مانسہرہ سے ایک ایبٹ آباد سے چار، ہری پور سے ایک، بٹگرام سے تین اور کرک سے ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔ پشاور میں پانچ، چارسدہ میں ایک، مردان میں ایک اور مانسہرہ اور ہری پور میں ایک ایک مریض انتقال کر گئے۔ پشاور میں اموات 119، چارسدہ میں تین، نوشہرہ میں چھ، مہمند میں ایک، مردان میں 10، صوابی میں تین، سوات میں 14، بونیر میں دو، دیر پایان میں چار، دیر بالا میں ایک، شانگلہ میں دو، مالاکنڈ اور باجوڑ میں تین تین، مانسہرہ میں چارایبٹ آباد میں پانچ، ہری پور میں ایک، بٹگرام میں دو، کوہاٹ میں چار، کرم میں تین، بنوں میں دو اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ہوگئیں۔19 مزید صحت یاب مریضوں کے ساتھ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 875 ہوگئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments