وانا ) مجیب وزیر سے ( جنوبی وزیرستان میں زلی خیل اور دوتانی قبائل کے مابین رات بھر مسلح تصادم میں 6 افراد جان بحق 4 زخمی اور 6 زندہ پکڑے گئے ہیں،شیرکانئی کے مقام پر کئے مکانات بھی نذر آتش کردیے گئے ہیں،
آزاد زرائع کے مطابق دوتانی اور وزیر قبائل کے مابین کرکنڑہ کی ملکیت کے تنازعے پر رات بھر مسلح جھڑپیں جاری رہیں، ان جھڑپوں میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا گیا، زرائع کا کہنا ہے، کہ دونوں اطراف سے اب تک 6 افراد جان بحق ہوگئے ہیں،جبکہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، تاہم انتظامیہ 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کررہی ہے، زلی خیل قبائل نے دوتانی قبائل کے چند مورچوں پر قبضہ کرکے 6 افراد کو زندہ بھی پکڑلیا ہے،اور ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے،شرکانئی کے علاقہ میں موجود گھروں کو آگ لگا کر جلا ڈالا ہے،رات بھر جاری گھمسان لڑائی میں خدشہ ظاہر کیا جارہاتھا،کہ بڑے پیمانے پر جانی نقصانات کا اندیشہ ہے،وزیرستان کی تاریخ کا سب سے بڑا معرکہ جو قبائل کے مابین ہوا ہے،گذرے رات کو گردانا جاتا ہے،زرائع کا کہنا ہے،کہ پکڑے جانیوالے افراد میں دوتانی قبائل کا ایک شخص پائندہ خان بھی ہے،جنہوں نے اپنی بیشتر زندگی وانا وزیر قبائل میں گذاری ہے،جبکہ ایک دوسرا شخص بھی بتایا جارہا ہے، کہ ان کا تعلق دوتانی قبائل سے نہیں، بلکہ وزیرستان کے بڑے قبیلے کا فرد ہے، تاہم تباہی کے اس سارے منظر میں مقامی انتظامیہ اور پولیس وزیرستان میں موجود رہی، لیکن اب تک فریقین کے مابین فائر بندی میں مکمل ناکام ہے، جبکہ یہاں جاری کشیدگی میں حکومتی عملداری نہ ہونے کا منظر پیش کررہی ہے۔ پولیس کا موقف لینے کیلئے دی خیبر ٹائمز بے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور دیگر پولیس حکام سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاہم ان کے موبائلز نمبر مسلسل بند جارہے ہیں۔
Load/Hide Comments