پشاور ( دی خیبر ٹائمز کرائمز ڈیسک ) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیم اور اہلکاروں نے اپنے اپنے سیکٹروں میں بینک کے باہر کھڑے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے اور سماجی فاصلہ رکھنے بارے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کا حل گھروں تک محدود رہنے اور غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے میں ہے اسی طرح اگر ضروری کام کی غرض سے گھر سے باہر نکلا جائے تو سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھنا چاہئے تاکہ اس وباء پر جلد سے جلد قابو پایا جا سکے کیونکہ یہ ایک ایسی وباء ہے جو ہاتھ ملانے اور سماجی فاصلہ نہ رکھنے کی وجہ سے بھی تیزی سے پھیلتا ہے جس سے ہم سب کا نقصان ہے اور ہم سب اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر کی ہدایات پر شروع کی جانیوالی آگاہی مہم میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکار کیپٹل سٹی پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور مشترکہ طور پر اس کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے ٹی اوز اور اہلکار اپنے اپنے علاقوں میں بینکوں کے باہر رش بنانے سے لوگوں کو منع کریں اور ان کو سماجی فاصلہ رکھنے بارے آگاہی دے تاکہ اس وباء پر قابو پایا جا سکے۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments