تاجراتحاد خیبرپختونخوا نے چاند رات تک بازاروں کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کا مطالبہ کر دیا ہے.

پشاور ( دی خیبرٹائمز کامرس ڈیسک) کورونا لاک ڈاؤن کے متاثرہ پشاور کے تاجروں نے واضح کر دیا ہے، کہ اگر حکومت نے پشاور کے تمام بازاروں کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دی تو خریداروں کی آمد مختلف اوقات پر تقسیم ہو جائیگی اور رش میں کمی آئیگی.اس حوالے سے تاجراتحاد خیبر پختونخوا کا اجلاس زیر صدارت مجیب الرحمن صدر بازار میں منعقد ہواجس میں تاجر رہنماﺅں شوکت اللہ ہمدرد، میاں اختر، محمد شوکت، آفتاب، ظفر، فہیم، صداقت اور شاہد خان و دیگر رہنماو¿ں نے شرکت کی تاجروں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے چاند رات تک صدر سمیت دیگر بازاروں کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دے کیونکہ اس عمل سے خریداروں کا رش تقسیم ہو جائےگا اور کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کم ہوں گے کیونکہ ہفتے میں چار دن دس سے چار بجے تک خریداروں کی تعداد انتہائی بڑھ جاتی ہے اور اگر چاند رات تک بازاروں کو 24 گھنٹے تک کھلا رہنے کی اجازت دی گئی تو ر ش میں واضح کمی آئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے تاہم ان کا مطالبہ بھی تسلیم کیا جائے تاکہ نہ صرف ان کی مشکلات کم ہوسکے بلکہ سودا خریداروں کیلئے بھی آسانی پیدا ہو سکے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری ریلیف اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ ان کا مطالبہ مان لیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں