صوابی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک )صوابی کے علاقے ٹوپی میں مدعی مقدمہ عبد الصبور سکنہ چترال حال GIKI ٹوپی نے مقامی تھانہ میں رپورٹ کی کہ مورخہ 29.12.2019 کے درمیانی شب جنرل سٹور واقع GIKI ٹوپی سے ملزم/ملزمان نامعلوم نے رات کی تاریکی میں نقد رقم مبلع 94000 روپے اور شمپو ازقسم ہیڈاینڈ شولڈر جسکی مالیت 10000روپے تھی سرقہ کرکے لےگئے۔ مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم/ملزمان کخلاف مقدمہ درج کی گئی۔
ڈی پی او صوابی عمران شاہد نے زیر التوا کیسسز کا جانج پڑتال کے سلسلے میں سخت نوٹس لیتے ہوئے مالمسروقہ کی برآمدگی اور نامعلوم ملزم/ملزمان کو ٹریس کرنے اور گرفتاری عمل میں لانے کیلئے ڈی ایس پی سرکل ٹوپی افتخارعلی اور ایس ایچ او ٹوپی سب انسپکٹر ایوب خان کو ٹاسک سونپا۔
ڈی ایس پی سرکل ٹوپی افتخار علی کی قیادت میں تشکیل شدہ ٹیم ، ایس ایچ او ٹوپی سب انسپکٹر ایوب خان اور تفتیشی افسر اے ایس آئی عاقل شاہ نے نامعلوم چور گروہ کو ٹریس کرنے کی کوشش شروع کی ۔تشکیل شدہ ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر دن رات کی کاوشوں سے مقدمہ کے اصل مرکزی ملزم کو ٹریس کرکے ملزم محمد طاہر ولد سہراب سکنہ پیر سدو مردان خال GIKI ٹوپی کو گرفتار کرکے جنکے قبضے سے مسروقہ کل رقم 104000 روپے برآمد جبکہ وقوع میں استعمال شدہ آلہ نقب زنی ہتھوڑا، پلاس، پیچ کس اور آہنی اوزار برآمد۔ ملزم سے مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے۔
Load/Hide Comments