مردان کے تخت بھائی میں کرونا لاک ڈاؤ ن کی خلاف ورزی اور سرکاری ریٹ سے تجاوز کرنے والوں کے خالاف کارروائی

تخت بھائی ( دی خیبر ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ذاہد کمال کی کرونا وائرس کے پیش نظر رمضان کے موقع پر لوند خوڑ، گلمیرہ اور ہتھیان بازار میں کاروائی
کے دوران اشیاء خوردنوش کی دکانوں پر صفائی ستھرائی اور سرکاری نرخنامہ اویزاہ کرنے اور زائد المعیاد اشیاء کی چیکینگ کی جبکہ صفائی کی ناقص صورتحال، سرکاری نرخنامہ اویزاہ نہ کرنے اس سے تجاوز پر 4 دکانداروں کو گرفتار جبکہ کئی پر بھاری جرمانے عائد کئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دفعہ 144 جزوی لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے9 افراد گرفتار جبکہ 5 دکانوں کوبھی سیل کردیا، آیڈیشنل اے سی نے حکومتی احکامات کے مطابق 4:00 بجے کے بعد دکانیں بند کروانے کی نگرانی بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں